سام سنگ نے اپنا سستا ترین 5g فون متعارف کروا دیا ، موبائل صارفین کیلئے اہم خبر

لاہور (نیوز ڈیسک)سام سنگ کے موبائلز کی فہرست میں اس وقت A32 سب سے سستا ترین 5g فون ہے جو کہ حال ہی میں یورپ میں متعارف کروایا گیا تھا لیکن اب یہ موبائل فون تھائی لینڈکے صارفین کیلئے بھی پیش کر دیا گیاہے ، چینی موبائل ساز کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ بازی کے باعث سام سنگ نے اس کی قیمت بہت زیادہ نہیں رکھی ہے ۔پاکستان میں ابھی 5g عوام کیلئے میسر نہیں ہے جس کے باعث A32 کا 5g ورژن بھی پاکستان میں متعارف نہیں کروایا جارہاہے لیکن پاکستانیوں کیلئے سام سنگ A32 کا 4g ورژن جلد ہی متعارف کروانے جارہاہے جس کی ممکنہ قیمت 43 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے ۔سام سنگ کے موبائل فون A32 میں 5g واحد خاص بات ہے جو کہ اسے A31 سے منفرد کرتی ہے جب کہ اس میں ” میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 720 “ چپ نسب کی گئی ہے جو کہ اس کا دل ہے ۔موبائل فون تین مختلف ویرنٹس کے ساتھ دستیاب ہے ، آپ اپنی پسند کے مطابق 4،6 یا 8 جی بی ریم کے ساتھ فون کا انتخاب کر سکتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ 64 یا 128 جی بی سٹوریج سپیس کی آپشن بھی موجود ہے ۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر