پیپلز پارٹی چاہے تو ایک منٹ میں عمران خان حکومت گر جائے گی، مصطفی کمال

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)کے چیئرمین مصطفی کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہے تو ایک منٹ میں عمران خان حکومت گر جائے گی، ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کا میئر کرپٹ تھا، پکڑا اس لیے نہیں جاتا کہ آج وہ حکومت کا حصہ ہیں جس دن یہ حکومت سے باہر آئیں گے تو پکڑے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو زرداری چلا رہے ہیں، پیپلز پارٹی چاہے تو ایک منٹ میں عمران خان حکومت گر جائے گی،مصطفی کمال کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کراچی کی گنتی پر شورنہیں مچاتی،انہوں نے کہا کہ کراچی کو 13سال میں ایک قطرہ اضافی پانی نہیں دیا گیا، ہمارے ٹیکسز کا پیسہ وفاق کے پاس جاتا ہے، پی ایف سی ایوارڈ ہمیں براہ راست دینے سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی: عرب میڈیا
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر