جے یو آئی(ف) مانسہرہ کے سرپرست ولی کامل مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

مانسہرہ(نیشنل ٹائمز)ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث اورجمعیت علمائےاسلام ف مانسہرہ کے سرپرست ولی کامل مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ،مولانا سید غلام نبی شاہ ہزاروں علماء کے استادجبکہ مولانا فضل الرحمان بھی انہیں اپنے بڑے بزرگوں میں شمار کیا کرتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی معروف دینی شخصیت ،استاذ العلماء،شیخ الحدیث مولانا سید غلام نبی شاہ طویل علالت کےبعدخالق حقیقی سے جا ملے ،گذشتہ سال ان کے صاحبزادے اور نائب مہتمم جامعہ عربیہ سراج العلوم جبوڑی مولانا شاہ عبد العزیز بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔مولانا سید غلام نبی شاہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اسلاف کی نشانی سمجھے جاتے تھے اور دینی حلقوں میں انہیں ممتاز مقام حاصل تھا ،ملک کے طول و عرض میں ان کے ہزاروں شاگرد دین کی تبلیغ سے وابستہ ہیں ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر