بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے، شیریں رحمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی 610ارب روپے کے بعد حکومت نے بجلی نرخ 2.97روپے فی یونٹ بڑھادیا، بجلی کے نرخوں سے صارفین پر 135 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اب ایک آرڈیننس وفاقی حکومت کو کسی مشاورت کے بغیر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ بجٹ کے نتائج قیمتوں میں اضافے کی صورت میں آنا شروع ہوگئے ہیں، ایک دن پیٹرول تو دوسرے دن بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا جا رہا، یہ وہی لوگ ہیں جو بجٹ سے پہلے قیمتیں نہ بڑھانے کا دعوے کرتے تھے، آپ بجلی ہی نہیں دے رہے تو قیمتوں میں اضافہ کیوں؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی: عرب میڈیا
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر