فواد چوہدری اور شہباز گل کی نوکری ہی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا ہے، فیصل کریم کنڈی کی شدید تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے فواد چودھری کے ٹوئیٹ اور شہباز گل کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری اور شہباز گل کی نوکری ہی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا ہے مگر دو ٹکے کے لوگ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا گذشتہ 33سال سے میڈیا ٹرائل جاری ہے مگر صدر آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کو ہمیشہ شرمندگی اٹھانا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری گیارہ سال قید میں رہے۔ ان کے مخالفین گیارہ مہینے کی بھی جیل برداشت نہیں کر سکے۔ عمران خان جیسا بزدل تو گیارہ دن بھی جیل برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول قیمتوں کا تعین عمران نیازی کا فرنٹ مین کر رہا ہے۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بنی گالہ کے سلطان کا پیٹ بھرا جا رہا ہے۔ ہر کرپشن اور بدعنوانی کے کھرے عمران خان کے محل کی طر ف جا رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے بہت ظلم برداشت کیا ہے، جھوٹ الزامات پر مبنی احتساب کا سامنا بھی کیا ہے۔ ہم اقتدار میں آکر ہر ظلم کا حساب لیں گے۔ وہ دن دور نہیں جب فواد چودھری جیسے لوگ معافی کی درخواستیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی: عرب میڈیا
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر