ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے پنجاب اسمبلی سےآزادی صحافت کے مخالف قانون کو مشترکہ طور پر مسترد کر دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے پنجاب اسمبلی سے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے متفقہ طور پر منظور کئے گئے آزادی صحافت کے مخالف قانون کو جمہوریت کے چوتھے ستون پر بدترین حملہ قراردیتے ہوئے مشترکہ طور پرمسترد کردیا ہے۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدر افضال طالب کی مشترکہ صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں کہا گیا کہ برصغیر کی پارلیمانی تاریخ میں کبھی ایسا کالا قانون منظور نہیں کیا گیا جس کے تحت ارکان اسمبلی اور اسمبلی سیکریٹریٹ کے افسروں پر مشتمل عدالتی کمیٹی کو کسی بھی خبر کو گرفت میں لاکر متعلقہ صحافی کو 3 ماہ کے لئے جیل بھیجنا ا ور ہزارں روپے جرمانے کی سزاسنانے کا اختیار حاصل ہو اور یہ کمیٹی اسمبلی حدود میں بغیر وارنٹ اور پولیس کے ذریعے صوبے کے کسی بھی حصے سے وارنٹ کے ساتھ گرفتاری کا حکم دے سکے گی۔اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آپس کی تمام دھڑے بندیاں ختم کرکے آئین پاکستان سے متصادم اس متنازع قانون کے خلاف مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا جس کے تحت ایوان میں متنازع بل پیش کرنیوالے چاروں ارکان پنجاب اسمبلی مخدوم عثمان (پیپلزپارٹی)، میاں شفیع محمد (تحریک انصاف) ،ساجد احمد بھٹی (مسلم لیگ ق) اور ملک احمد خان (مسلم لیگ نون) کے لاہور سمیت ملک کے تمام پریس کلبز میں داخلے اور ان کی میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اجلاس کے دوران یہ متفقہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تمام تنظیموں کے لیڈروں پر مشتمل کمیٹی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی،سیاسی جماعتوں کے اکابرین سے مذاکرات کے دروازے کھلے ر کھے جائیں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ ،متنازع قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے،سوشل اور قومی میڈیا کے ذریعے بل کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے اورلاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ا ور صوبے کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں کے پریس کلبز کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔اجلاس میں صدر پریس کلب لاہور کے علاوہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مختلف دھڑوں کے لیڈروں ذوالفقارعلی مہتو،راجہ ریاض،حامد ریاض ڈوگر،بخت گیر چودھری،پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے قمرزمان بھٹی،خواجہ آفتاب حسن،احسان بھٹی، حامد نواز، الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عابد خان،سلیم شیخ،فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صداقت مغل اور دیگر شامل تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی: عرب میڈیا
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر