نیلم ویلی( نیشنل ٹائمز )لاہور سے نیلم آنے والی سیاحوں کی گاڑی جورا کے مقام پر دریائے نیلم میں جاگری ۔ایک ہی خاندان کے پانچ جاں بحق اوردو زخمی ہو گئے ۔ تین خواتین دو مرد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ناروال سے نیلم ویلی آنے والی سیاحوں کی گاڑی کار نمبر GAR4262 جسے ڈرائیور نادر کامران ولد ارشاد حسین چلا رہا تھا جوکہ جورا کے مقام پر تیز رفتاری اور ٹائر بلاسٹ ہونے کی وجہ سے پانچ سو فٹ گہری کھائی دریائے نیلم میں جاگری ۔حادثہ میں مسماۃ پروین اختر والد ہ نادر کامران انصاری،مدیحہ نور زوجہ نادر کامران انصاری، عنائیہ دختر نادر کامران انصاری اعظم رضوان ولد ارشاد حسین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ احمد ولد نادر کامران انصاری،علینہ دختر نادر کامران انصاری زخمی ہوگئے ۔جنہیں ایم ڈی ایس جھمبر منتقل کردیا گیا ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں دریائے نیلم سے نکالیں۔چوکی آفیسر جورا بانڈی محمد سعید خان،ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر شاکر مغل پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو سامان نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق افراد کی لاشیں مظفرآباد منتقل کردیں جہاں سے آزاد کشمیر حکومت لاہور منتقل کرے گی ۔
لاہور سے نیلم آنے والی سیاحوں کی گاڑی جورا کے مقام پر دریائے نیلم میں جاگری



