کینیڈا: گھر میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق، تعلق کراچی سے نکلا

البرٹا /اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کینیڈا کے صوبے البرٹا کے ایک گھر میں آتشزدگی سے 4 بچوں اور خواتین سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہو گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت ہوگئی جبکہ واقعے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد محفوظ بھی رہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا اور واقعے کی تحقیقا ت بھی شروع کردی گئیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق البرٹا کے شہر چیسٹر میئر میں جمعے کی صبح ہونے والی آتشزدگی میں کراچی سے تعلق رکھنے والی دو فیملیز کے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت امجد کمال اور رافعہ راشد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد میں ایک خاتون اور 4 بچے شامل ہیں، واقعے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد محفوظ بھی رہے۔کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں محفوظ رہنے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کینیڈا میں 7 پاکستانیوں کی المناک ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واقعے میں کوئی مجرمانہ ہاتھ ملوث نہیں۔زاہد حفیظ چودہدری کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں، ہمدردیاں المناک واقعے کے شکار افرادکے اہلخانہ کیساتھ ہیں، حقائق جاننے کے لیے ہمارا قونصل خانہ متعلقہ کینیڈین حکام سے رابطے میں ہے۔انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا علم تاحال نہیں ہوسکا ہے۔ادھروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین صوبے البرٹا کے علاقے چیسٹرمیئر میں آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے 7افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان پر دل گرفتہ ہوں ،آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،میری ہدایت پر کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستانی قونصلیٹ وینکوور، متاثرہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔وزیرخارجہ نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت و بلندی درجات کی دعاکی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی: عرب میڈیا
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر