سعید غنی کا نیب دفتر جانے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے پیر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے کراچی دفتر جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نے پریس ریلیز جاری کی ہے کہ میرے خلاف انکوائری ہو رہی ہے، پیر کو بغیر ضمانت کے نیب کراچی کے دفتر جائوں گا اور کہوں گا کہ میرے خلاف انکوائری کی جائے، نیب میرے خلاف تحقیقات کرے، گرفتار کرے، مقدمہ کرے۔ ہفتہ کو یہاںاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی آج پھر نیب پر برس پڑے اور ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سعید غنی نے کہا کہ نیب نے پریس ریلیز جاری کی ہے کہ میرے خلاف انکوائری ہو رہی ہے، پیر کو بغیر ضمانت کے نیب کراچی کے دفتر جائوں گا اور کہوں گا کہ میرے خلاف انکوائری کی جائے، نیب میرے خلاف تحقیقات کرے، گرفتار کرے، مقدمہ کرے۔انہوں نے کہا کہ میں ضمانت نہیں کرواں گا، 90 روز کے ریمانڈ کی درخواست پر بھی کوئی درخواست نہیں کروں گا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب انہیں دھمکیاں دے رہا ہے، 264 ایکڑ زمین پر حلیم عادل شیخ نیقبضہ کیا ہوا ہے، چیئرمین نیب حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیوں نہیں کرتے؟ کیوں ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالتے؟ لگتا ہے چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو حلیم عادل شیخ کے پاس بھی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین نیب حکومت سے بلیک میل ہوتے رہتے ہیں، انہیں تحقیقات سے کوئی خوف نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی: عرب میڈیا
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر