وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کینیڈا میں آتشزدگی کے واقعہ میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین صوبے میں آتشزدگی سے 7افراد کے جاں بحق ہونے پردکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین صوبے البرٹا کے علاقے چیسٹرمیئر میں آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے 7افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان پر دل گرفتہ ہوں ،آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،میری ہدایت پر کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستانی قونصلیٹ وینکوور، متاثرہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔وزیرخارجہ نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت و بلندی درجات کی دعاکی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی: عرب میڈیا
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر