کسی کی جِلد مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی ،کوئی نا کوئی عیب لازمی ہوتا ہے جنہیں قبول کرنا چاہیے،دنانیر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سوشل میڈیا اسٹار دنانیر نے بے عیب جِلد سے متعلق مداحوں کے ساتھ اپنے نظریات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی جِلد مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی، اس میں کوئی نا کوئی عیب لازمی ہوتا ہے جنہیں ہمیں قبول کرنا چاہیے۔پاوری گرل دنانیر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم (اداکارائیں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز) ہر وقت میک اپ اور خاص طور پر فلٹرز میں ویڈیوز بناتی ہیں اس حقیقت کو تسلیم کیے بغیر کہ لوگ ہمیں دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ یہ ہی ہماری اصل جِلد ہے اور ہم ایسے ہی اپنی اصل زندگی میں نظر آتے ہیں۔انہوں نے اپنے چہرے پر کیمرہ زوم کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو یہ دکھانا چاہ رہی ہوں کہ ہر جِلد کی اپنی ساخت اور بناوٹ ہوتی ہے, کسی کی بھی جِلد بے عیب نظر آنے کے باوجود بے عیب نہیں ہوتی۔دنانیر کا کہنا تھا کہ اگر چہرے پر آپ کا کوئی پمپل نکل آیا تو اس میں کوئی بری بات نہیں ہے، اس میں کچھ غلط نہیں ہے، بے عیب جِلد جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر