جو انسان جیسا رویہ اختیار کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی برتائوکروں گی، علیزے شاہ

کراچی (نیوزڈیسک )معروف اداکارہ علیزے شاہ نے خود سے متعلق اداکار یاسر نواز کے تنقیدی بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکار علی سفینہ موجود ہیں جنہوں نے علیزے سے متعلق کچھ افواہوں کے حوالے سے سوالات کیے۔علی سفینہ نے علیزے شاہ سے سوال پوچھا کہ تمہارے بارے میں لوگ یہ کیوں کہتے ہیں کہ علیزے کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے۔سوال کا جواب دیتے ہوئیعلیزے نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، ہر انسان الگ ہوتا ہے اور وہ ہر کسی کے ساتھ تعلق نہیں جوڑ سکتا، سیٹ ایک فیملی کی طرح ہوتا ہے۔علیزے نے کہا کہ چونکہ ہر شخص دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اس لیے اسے لگتا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو انسان جیسا رویہ اختیار کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی برتا وکروں گی، اگر وہ مجھ سے بدتمیزی کرے گا تو میں کیوں خاموش رہوں گی، تو جیسے آپ خود ہوں گے ویسے ہی دوسرے کے بھی ہونے کی امید رکھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اداکار و ہدایتکار یاسر نواز اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ علیزے شاہ کے ساتھ مجھے کام کرکے بالکل مزہ نہیں آیا، میں بہت زیادہ پریشان ہوگیا تھا یہاں تک کہ میں پچھتانے لگا تھا کہ علیزے کے ساتھ کام کیوں کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر