اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات اسد عمرنے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مل گئیں۔ ہفتہ کو وفاقی وزیراسد عمرنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مل گئی ہیں، یہ ویکسین خاص طور ان افراد کے لئے ہیں جوبیرون سفرکرتے ہیں یازیرتعلیم ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا کی کوویڈ سے متعلق یہ ترقی پسندانہ پالیسی قابل تعریف ہے۔
امریکا کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مل گئیں، اسد عمر



