تلی ہوئی چیزیں کھانے سے دل کے دورے کا خطرہ کتنا بڑھ جاتا ہے؟ تازہ تحقیق جان کر آپ فوراً یہ عادت چھوڑ دیں

بیجنگ(نیوز ڈیسک) تلی ہوئی چیزیں بہت سوں کو بہت مرغوب ہوتی ہیں لیکن سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ان کا ایک ایسا سنگین نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر کوئی تلی ہوئی چیزوں کو ہاتھ بھی نہ لگائے۔ میل آن لائن کے مطابق چین کی شین ژن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ تلی ہوئی چیزیں بہت زیادہ کھاتے ہیں ان کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ 37فیصد بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کوسٹروک اور دل کی دیگر بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ 22سے 28فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔10لاکھ سے زائد لوگوں پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ تلی ہوئی چیزوں اور دل کے دورے کے درمیان تعلق کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہفتے میں صرف 114گرام اضافی تلی ہوئی چیز کھانے سے دل کے دورے کا خطرہ 12فیصد بڑھ جاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناتھا کہ ”تلی ہوئی چیزوں میں خطرناک ٹرانس فیٹی ایسڈز اور نمکین اجزاءبہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں ڈائٹری فیٹ (Dietary fat)بہت زیادہ ہوتی ہے۔ تلی ہوئی چیزوں میں کئی ایسے دیگر عوامل بھی ہیں جو ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر بیماریوں کے خطرے میں اضافہ کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر