کابل(نیشنل ٹائمز)نیٹوفورسز نے افغانستان میں سب سے بڑا بگرام ائیر بیس مکمل طور پر خالی کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 20سال بعد امریکہ نے بگرام ائیر بیس افغانستان کے حوالے کردیا دیا ہے۔ امریکا 300 سی 17 ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے اپنا فوجی ساز و سامان پہلے ہی افغانستان سے نکال چکا ہے۔مئی 2021 میں امریکہ نے جنوبی افغانستان میں قندھار ایئر فیلڈ سے بھی انخلا کومکمل کیا تھا جو دوسرا سب سے بڑا غیر ملکی فوجی اڈہ تھا۔امریکی فوجی جو سامان ساتھ نہیں لے جا رہے، اسے طالبان سے بچانے کےلیے تباہ کردیا گیا ہے۔بگرام ایئربیس پر20سالوں میں طالبان نے کئی حملے کیے جن میں 15امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ یہ ایئربیس امریکی اور نیٹو افواج کے زیر استعمال رہنے والا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، جو 1980 کی دہائی میں سابق سویت یونین نے تعمیر کیا تھا۔
نیٹوفورسز نے افغانستان میں سب سے بڑا بگرام ائیر بیس مکمل طور پر خالی کردیا



