سعودی عرب سے آنے والے 19مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی(نیشنل ٹائمز) جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریاض سے آنے والے 19مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، اور اس دوران متعدد افراد میں کورونا کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض سے آنے والے مزید 19مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 708کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔،ذرائع ائرپورٹ نے بتایا کہ کراچی پہنچنے پر مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں 19مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، تمام مسافروں کو قرنطینہ کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی جمعے کے روز ہی سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، اور متاثرہ مسافر خلیجی ملک کی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے ہی جناح ٹرمینل پہنچے تھے، تمام مسافر سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہو کر آئے تھے۔ بعد ازاں مسافروں کو بس کے ذریعے سندھ گورنمنٹ کے لیاقت آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر