وزیراعظم نے اسمبلی تقریر میں یوٹرن لے لیا، پاکستانی پیپلزپارٹی کی مرکزی خواتین کی شدید تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستا ن پیپلزپارٹی کی مرکزی خواتین رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اسمبلی تقریر میں یوٹرن لیااور مہذب انداز میں بات کی لگتا ہے کہیں سے ڈانٹ پڑی ہےوزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کی دعوت دیتےہوئےالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا فیصلہ صادر کر دیاوزیراعظم آدھا کشمیر دے چکے آدھا جو رہ چکا ہے وہ فتح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وزیراعظم نے جمعہ کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا آج کہاں احتجاج ہو رہا ہےپیٹرول، ایل این جی سمیت ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ملک میں بجلی کی قلت ہے اور لوڈشیڈنگ عروج پر ہےایٹمی پروگرام رول بیک نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی کشمیر پر کسی قسم کا سودا کرنے دیں گےجب سے پیپلزپارٹی گئی ہے کشمیر پالیسی خاموش ہے حکومت کشمیر کے الیکشن کو چرانے کی کوشش کر رہی ہے قومی سلامتی کمیٹی کا تمام کریڈٹ پاک افواج کا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر پلوشہ خان،سینیٹر روبینہ خالد اور ایم این اے ناز بلوچ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی موجود تھے ،سینیٹر پلوشہ خان نےوزیراعظم نے اسمبلی تقریر میں یوٹرن لیااور مہذب انداز میں بات کی لگتا ہے کہیں سے ڈانٹ پڑی ہےوزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کی دعوت دیتےہوئےالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا فیصلہ صادر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزسرحدوں پر حالات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ ہوئی ہےوزیراعظم آدھا کشمیر دے چکے آدھا جو رہ چکا ہے وہ فتح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وزیراعظم نے جمعہ کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا آج کہا احتجاج ہو رہا ہے کشمیر پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ایل این جی سمیت ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ملک میں بجلی کی قلت ہے اور لوڈشیڈنگ عروج پر ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے انہوں نے کہا کہ آدھا کشمیر ہم دے چکے ہیں بچے کچے کو نہیں دینے دے گے ایٹمی پروگرام رول بیک نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی کشمیر پر کسی قسم کا سودا کرنے دیں گے جب سے پیپلزپارٹی گئی ہے کشمیر پالیسی خاموش ہے پلوشہ خان نے کہا کہ بائیس سال میں آپ کو کشمیر میں بائیس امیدوار بھی نہیں ملے ایک مشیر نے اپنے دورہ اسرائیل پر چئیرمین پی پی کو نوٹس دیا ہے اگر آپ سچے ہیں تو اس اخبار کو نوٹس لیں وزیراعظم کہتے ہیں کہ اسرائیل کے زہین دماغوں نے صحرا کو کیا سے کیا بنا دیا آپ نے اپنے ملک کو صحرا بنا دیا ہے اسرائیل پر تحقیق کرنے کی بجائے اپنے ملک پر توجہ دیں اسرائیلیوں کی اچھائیاں نکالنا غداری ہےہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں آپ اسرائیل اور کشمیر پر سرنڈر کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا تمام کریڈٹ پاک افواج کا ہے وزیراعظم کس چیز سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں وزیراعظم کے علاوہ سب قومی سلامتی پر متحد ہیں کارخانوں کی بجائے لنگر خانوں سے ملک نہیں چلتاسینیٹرروبینہ خالد نے کہا کہ حکومت کشمیر کے الیکشن کو چرانے کی کوشش کر رہی ہے وزیرِداخلہ اور دیگر وزراء کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ جیسے بھی ہو کشمیر کے الیکشن کو ہائی جیک کیا جائے ‎2018کے الیکشن میں یہی کیا گیا تھاگلگت بلتستان کے الیکشن پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا ہے پیپلزپارٹی کشمیر کے صدر پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے ہم کسی دھونس میں آنے والے نہیں ہیں اور آخری وقت تک لڑیں گے ایک موصوف کو کشمیر کا وزیراعظم بنانے کا وعدہ کیا گیا ہےالیکشن سے پہلے ووٹر لسٹوں میں بھی گڑبڑ کی گئی ایم این اےناز بلوچ نے کہا کہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے حکومت کو کشمیر کے انتخابات کو مثال بنانا چاہیےتھاحکومت نے ایک وزیر کو کمپین مینیجر بنا دیا ہے وزیراعظم ایوان میں شفاف انتخابات کی بات کریں اور عملی طور پر الٹ کریں تو یہ قابل قبول نہیں دھاندلی کر کے جیتنے کو سلیکشن کہتے ہیں ناز بلوچ نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق اہم جلاس میں سب موجود تھے وزیراعظم موجود نہیں تھے یہ پہلی بار نہیں ہوا ہمیشہ ایسا ہوتا ہے دنیا دیکھتی ہے وزیراعظم اہم مواقعوں پرموجود نہیں ہوتے۔



  تازہ ترین   
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر