آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں، منتظر ہوں نیب مجھے بلائے، سعید غنی

کراچی(نیشنل ٹائمز ) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر زمین پر قبضوں کے الزامات درست ہیں، چیئرمین نیب کہہ دیں پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار نہیں کریں گے، حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر مروڑ چیئرمین نیب کو اٹھ رہے ہیں، آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں، منتظر ہوں نیب مجھے بلائے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں حلیم عادل کو گرفتار کریں، پوری نیب اچھل پڑی، توقع نہیں تھی حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب کو تکلیف ہوگی، حلیم عادل شیخ نے غلط طریقے سے لوگوں کو زمینیں بیچیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب اس ملک کے معزز لوگوں کیساتھ زیادتی کر رہی ہے، نیب کی وجہ سے بے شمار لوگوں نے خود کشیاں کیں۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ نیب نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے، نیب کی پریس ریلیز سے تاثر ملا کہ میں توہین نیب کا مرتکب ہوا ہوں، 31 اے سب سے پہلے چیئرمین نیب پر لگنا چاہیئے، چیلنج کرتا ہوں مجھے نوٹس بھیجیں، ان کے منہ پر ان کے کرتوت بتاں گا، چیئرمین نیب حکومتی ایما پر کام کرتے ہیں، چیئرمین نیب حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں، قانون کا غلط استعمال سب سے زیادہ چیئرمین نیب کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ نیب نے جو گاڑیاں تحویل میں لیں وہ کن کے استعمال میں ہیں ؟ نیب کے افسران قبضے میں لی گئی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، حکومت کی طرح نیب نالائق اور نااہل ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر