امریکہ نے اڈے مانگے ہی نہیں ، نہ انہوں نے مانگے ہیں نہ ہم نے دینے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکہ نے اڈے مانگے ہی نہیں ہیں، نہ انہوں نے مانگے ہیں نہ ہم نے دینے ہیں ، پارلیمان تین سال نہیں چلا آج پہلی دفعہ بامعنی بحث پارلیمنٹ میں ہو رہی ہے ،یہ اپوزیشن کی کامیابی ہے، پارلیمان عوام کے مسائل کے حل ڈھونڈنے کے لئے ہوتی ہے ،کمیٹی اپوزیشن کے مطالبے پربلائی گئی ہے، کسی نے کسی کو کتاب نہیں ماری کوئی گالی نہیں نکالی ، اسپیکر صاحب بھی آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں،اتنا اہم مسئلہ تھا وزیر اعظم کو آنا چاہیئے تھا ، وہ ایوان میں آنا پسند نہیں کرتے۔جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وقفے کے دوران پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری طرف سے شہباز شریف نے بات کی ہے، اتنا اہم مسئلہ تھا وزیر اعظم کو آنا چاہیئے تھا ، وہ ایوان میں آنا پسند نہیں کرتے، اگر ملک کی بات ہو رہی ہو اور ایسی پالیسیز کی بات ہو تو ان کو آنا چاہیئے ، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حقائق پارلیمان کے سامنے رکھے جا رہے ہیں یہ اچھا طریقہ ہے یہ پہلے بھی ہوا ہے آج بھی ہو رہا ہے اچھی بات ہے ، پارلیمان عوام کے مسائل کے حل ڈھونڈنے کے لئے ہوتی ہے ،کمیٹی اپوزیشن کے مطالبے پربلائی گئی ہے ، یہ پارلیمان تین سال نہیں چلا آج پہلی دفعہ بامعنی بحث پارلیمنٹ میں ہو رہی ہے ،یہ اپوزیشن کی کامیابی ہے،یہاں کوئی مقدمات کی بات نہیں ہوئی نہ کرنی ہے، جب بھی پارلیمان چلے گا میں خوش ہوتا ہوں ، آج کسی وزیر نے کوئی کتاب نہیں ماری،انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ 40سال پرانا ہے اس کے حقائق تبدیل ہوتے رہتے ہیں، انہوں نے موجودہ حقائق سے پارلیمان سے کو آگاہ کیا ہے ، ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغان بارڈر کی فینسنگ تقریبا مکمل ہو چکی ہے ، یہ یکجہتی ہے کہ دو ایوانوں کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اس سے بڑی یکجہتی کیا ہو گی، کسی نے کسی کو کتاب نہیں ماری کوئی گالی نہیں نکالی ، اسپیکر صاحب بھی آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں، ایوان رولز کے مطابق چل رہا ہے ،صحافی نے امریکہ کو اڈے نہ دینے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکہ نے اڈے مانگے ہی نہیں ہیں، نہ انہوں نے مانگے ہیں نہ ہم نے دینے ہیں ۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر