بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی چیئرمین نادرا طارق ملک سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔یہ بات انہوں نے چیئرمین نادرا طارق ملک سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے جمعرات کو ان سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادرا کی جانب سے فراہم کی جانیوالی مختلف سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر خارجہ نے بطور چیئرمین نادرا ذمہ داریاں سنبھالنے پر طارق ملک کو مبارکباد دی۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوجانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول میں نادرا کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے ڈیجیٹل نظام سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور سیاحت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تیار کردہ، آن لائن ویزا سسٹم، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوکمپیوٹرائزڈ جانشینی سرٹیفکیٹ اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کے حصول کیلئے آن لائن بائیومیٹرک ویریفکیشن کی سہولت کے حوالے سے بھی مفصل بریفنگ دی۔اس سے پہلے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے قانونی طور پر تمام ورثا کوعدالتوں میں بذات خود پیش ہونا پڑتا تھا۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ اس نظام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اب گھر بیٹھے نادرا کی ڈجیٹل سروسز سے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نادرا کے نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے قانونی ورثاءجانشینی سرٹیفکیٹ کے لئے انگلیوں کے نشانات گھر بیٹھے آن لائن فراہم کر سکیں گے، وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق آن لائن نہیں ہو پائے گی ان کی سہولت کے لئے، نادرا ون ونڈو کاونٹر 16 قونصلیٹ کے دفاتر میں قائم کیے جائیں گے۔اس سہولت کو ایک سال کے اندر بتدریج 52 ممالک تک وسعت دی جائے گی۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ یہ سہولت 191 ممالک میں تمام نوعیت کے ویزوں کے اجرا کیلئے مہیا کی جا رہی ہے، اس سہولت کے تحت اب تک 361, 206 ویزے پراسیس کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا کی دیگر سہولیات بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جا رہی ہیں،اب تک 1,832,335 پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات اور 690,467 پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ کے لئے نادرا کی ڈجیٹل سہولیات (آن لائن سروسز) مہیا کی جا چکی ہیں۔ وزیر خارجہ نے نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کو سراہا اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے، وزارتِ خارجہ میں ایف ایم پورٹل قائم کر دیا گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔



  تازہ ترین   
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر