اوٹاوا(نیشنل ٹائمز) کینیڈا میں ایک اور اسکول کے باہر سے مزید 182 بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔عالمی میڈیاکے مطابق کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں سابقہ بورڈنگ اسکول سے مزید 182بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیں، بچوں کی عمر 7سے 15سال کے درمیان ہے جنہیں 1890سے لیکر 1970کے درمیان کیتھولک چرچ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں زبردستی کینیڈین معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے تعلیم دی جاتی تھی۔19ویں صدی میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچوں کو زبردستی مسیحی بورڈنگ اسکولوں میں تعلیم دی جاتی تھی تاہم اس دوران ہزاروں بچے بیماری اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہلاک ہوگئے تھے،اس سے قبل بھی کینیڈا کی ریاست سسکیچوان میں سابق بورڈنگ اسکول سے 751اجتماعی قبریں دریافت کی گئی تھیں جب کہ چند روز قبل بھی ایک اسکول سے 215بچوں کی اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہیں۔
کینیڈا میں اسکول سے مزید 182بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت،جن بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیں ان کی عمر 7 سے 15 سال کے درمیان ہے



