اب ہمیں دھمکانے کا وقت گیا، چینی صدر کا عالمی طاقتوں کو پیغام

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ اب چین کو ڈرانے دھمکانے کا وقت ختم ہوگیا‘ کہ اگر غیر ملکی طاقتوں نے چین پر اپنا تسلط یا دھونس جمانے کی کوشش کی تو ہم ان کا سر دیوار چین پر مار کر پاش پاش کردیں گے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے عالمی طاقتوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چین کو ڈرانے دھمکانے کا دور اب ختم ہوگیا ہے اور جس کسی نے بھی پارٹی اور چینی عوام کو علیحدہ کرنے کی کوشش کی اسے بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو بھی چین پر اپنا تسلط اور دھونس جمانے نہیں دیں گے، قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کسی کو بھی چینی قوم کی صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کرناچاہیے تاہم اگر غیر ملکی طاقتوں نے چین پر اپنا تسلط یا دھونس جمانے کی کوشش کی تو ہم ان کا سر دیوار چین پر مار کر پاش پاش کردیں گے۔چینی صدر نے کہا کہ صرف سوشلزم میں ہی چین کی بقا اور ترقی ہے، ہم اپنی خود مختاری، سیکیورٹی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے قابل اعتماد اور زبردست صلاحیتوں سے آراستہ ہیں تاہم ملکی دفاع اور مسلح افواج کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پیغام دیا کہ بیرونی طاقتوں کے خلاف پنجہ آزمائی میں کسی کو بھی چینی قوم کی رِٹ اور طاقت کو کم تر نہیں سمجھنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر