بھارت سے امن چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیرسے آنکھ نہیں چراسکتے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کیساتھ امن چاہتا ہے لیکن مسئلہ کشمیر سے آنکھ نہیں چراسکتا۔جمعرات کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کو وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے حکومتی پالیسی واضح کردی ہے۔وزیراعظم نے ان مشکلات کابھی ذکرکیاجو حکومت سنبھالتے وقت درپیش تھیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بتایا ہے کہ پاکستان کی عالمی سطح پر قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا گیا ہے۔ افغانستان سے50 سے60 فیصد امریکی فوجیوں کا انخلا ہوچکا ہے اور پاکستان نہیں چاہتا کہ افغانستان میں مزید جنگ ہو،پاکستان وہاں امن چاہتا ہے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ بھی آج قائل ہوگیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے معاہدے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم کئی گنا بڑھ سکتا ہے۔پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر