خیبرپختونخوا: بھنگ، افیوم سے ادویات بنانے اور کاشت کے متعلق کام شروع

پشاور (نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخواحکومت نے بھنگ اورافیوم سیادویات بنانے اورکاشت کے متعلق کام شروع کردیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق خیبر، کرم اوراورکزئی میں کاشت اورفیکٹری لگانے کی فیزبیلٹی رپورٹ پرکام شروع ہوگیا ہے۔ خیبرپختونخوامیں بھنگ اور افیوم سے ادویات بنانے کی تجاویز بھی تیار کرلی گئی ہیں۔ جامعہ پشاورکا فارمیسی ڈیپارٹمنٹ 6 ماہ میں رپورٹ حکومت کو پیش کرے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ ادویات بنانے کیعلاوہ بھنگ کو صنعت میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ ادویات کی فیکٹری اورصنعت لگانے سے روزگار کے موقع پیدا ہوں گے۔ وفاقی کابینہ نے ستمبر2020 میں بھنگ کے طبی، صنعتی استعمال اور اس کی کاشت اور خریدو فروخت کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دی تھی۔ منظوری کے بعد ملک میں بھنگ کی کاشت، محدود پیمانے پر خرید و فروخت اور ادویہ ساز کمپنیوں کو کوٹے کی بنیاد پر فراہمی ہو سکے گی۔ اس ضمن میں پاکستان کونسل آف سائنسی اینڈ انڈسٹریل ریسرچ(پی سی ایس آئی آر) کو بھنگ کے صنعتی اور طبی استعمال کا پہلا لائسنس بھی جاری کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھنگ ان ادویات میں استعمال کی جاتی ہے جو درد میں کمی لانے کا باعث بنتی ہیں اس لیے عموما سرجری کے بعد مریض کو درد کی شدت سے بچانے کے لیے دی جانے والی ادویات میں استعمال ہوتی ہیں۔ مرگی کے علاج کے لیے تیار کی جانے والی ادویات میں بھنگ شامل کی جاتی ہے جبکہ اینٹی کینسر ادویات میں بھی بھنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کینسر کے حوالے سے ایک خاص قسم کی بھنگ کا تیل کافی عرصے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر