اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا سے متعلق عائد پابندیوں میں نرمی کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا سے متعلق عائد پابندیوں میں نرمی کردی ہے جس کے تحت سینیما گھر، تفریحی پارکس، سومنگ پولز اور واٹر پارکس کھولنے اور انڈور اور آوٹ ڈور شادیوں کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم انڈور شادیوں میں ویکسینیٹڈ 200 افراد کے ساتھ اجتماعات کی اجازت ہو گی۔ آؤٹ ڈور شادیوں کے اجتماعات میں 400 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انڈور اور آؤٹ ڈور کھانوں کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔ انڈور کھانوں میں 50 فیصد ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ اجازت ہوگی۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تفریحی پارکس، سومنگ پولز اور واٹر پارکس کو 50 فیصد لوگوں کے ساتھ آپریشنل کی اجازت ہوگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مزارات کو ایس او پیز کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہو گی۔ تمام پبلک اور پرائیوٹ دفاتر میں 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سینیما گھروں کو رات ایک بجے تک ایس او پیز اور ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہو گی۔ تاہم تمام کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ تمام جمز اور اسپورٹس کورٹس میں صرف ویکسینیٹڈ ممبرز کو اجازت ہوگی۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔۔ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر لگائی گئی پابندی کو ختم کر دیا گیا۔اسلام آباد انتظامیہ نے جمعرات، جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعے کے روز اسلام آباد میں جی-9، جی-13، ستارہ مارکیٹ، جی-15، جی-10، فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ اور ڈی ایچ اے جی ٹی روڈ بند رہینگے۔اسی طرح جمعے کے دن بارہ کہو، پی ڈبلیو، پاکستان ٹاؤن، جی-8، جی-7، آئی-9، غوری ٹاؤن، کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، جی -11، آبپارہ مارکیٹ، ترامڑی اور آئی -10 بند رہینگے۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعرات کے دن اسلام آباد کے تمام شاپنگ مالز بند رہینگے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اتوار کے دن بلیو ایریا، ایف-10، میلوڈی مارکیٹ، ای-11، ایف-10، آئی-10، ایف-11، ایف-6 اور ایف-7 بند رہینگے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام پابندیاں یکم جولائی سے 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر