پورے ملک میں گیس کی کمی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)پورے ملک میں گیس کی کمی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ،ایس این جی پی ایل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے وزارت توانائی کو درخواست گزار کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔وزارت توانائی درخواست گزار کی جانب سے گیس کی قلت سے متعلق تحفظات سن کر ضروری اقدامات کرے۔عداالت نے وزارت توانائی کو چھ ہفتوں میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں گیس کی یکساں فراہمی میں ناکام رہی ہے۔ملک بھر میں گیس کی شدید قلت ہے،گیس کے امپورٹ سے ملکی زرمبادلہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایل این جی کا پلانٹ بھی بند ہے۔بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کا خدشہ ہے۔ وکیل وفاقی حکومت نے جواب دیا اور کہا کہ رخواست گزار کی تمام باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں۔ درخواست گزار صرف یہ بتا رہے کہ یہ ہوگا، وہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر