چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان 5 جولائی کوریٹائر ہو جائیں گے

لاہور(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان 5 جولائی کوریٹائر ہو جائیں گے، جسٹس محمد قاسم خان کا بطور جج اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ دور تاریخ ساز رہا، جسٹس محمد قاسم خان نے بطور جج ہائیکورٹ تاریخ ساز فیصلے دیئے اور قانونی اصول طے کیے۔جسٹس محمد قاسم خان فروری 2010ء میں ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے اور 19 مارچ 2020ء کو چیف جسٹس کا حلف اٹھایا، جسٹس محمد قاسم خان نے ہائیکورٹ کا جج بننے کے بعد 31 مئی تک 35 ہزار 475 کیسز کے فیصلے کیے، چیف جسٹس کی پالیسی کے تحت کورونا وبا کے دوران پرنسپل نشست پر 81 ہزار 540 کیسز نمٹائے گئے جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ 45 ہزار 53 کیسز نمٹائے گئے، چیف جسٹس کی پالیسی کے تحت کورونا کے دوران ضلعی عدلیہ میں 27 لاکھ 86 ہزار 48 کیسز نمٹائے گئے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر