پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا ایس او پی کے تحت پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا، بھارت اور جنوبی افریقا سمیت کیٹگری سی میں شامل ممالک پر پابندی برقرار رہے گی۔سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی میں شامل ممالک سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے مسافروں کو ہی پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔کیٹگری سی میں شامل ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو پرواز سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستان پہنچے پر ائیرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔سی اے اے نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت، بنگلا دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، جنوبی افریقہ سمیت 26 ملکوں کو کیٹگری سی میں رکھا گیا ہے۔ سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری 15 جولائی تک قابل عمل ہوگی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر