شہباز شریف اسمبلی نہ آئے تو کھلی جنگ ہو گی ، نبیل گبول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ شہبازشریف بدھ کو (آج) اسمبلی نہیں آئے تو ن لیگ اور پی پی کی کھلی جنگ ہو گی اگر کھلی جنگ ہوئی تو پھر باپ کو بھی باپ بنانا پڑا تو بنائیں گے،منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نہ ہوایساکبھی نہیں ہوا نوٹس کی بات کرناکوئی عذر نہیں، حکومت کیساتھ ساتھ اپوزیشن سے بھی عوام ناراض ہیں اپوزیشن لیڈراس لیے نہیں آئیں گے کہ مجھے گرفتار کر لیا جائے گا،نبیل گبول نے کہا کہ ایک بھائی لندن میں بیٹھاہے کہتاہے بیمارہوں پاکستان نہیں آئوں گا دوسرابھائی پاکستان میں موجود ہے اوراسمبلی نہیں آتا ایسارہاتوعوام حکومت کیساتھ اپوزیشن کوبھی جوتے مارے گی شہبازشریف اسمبلی نہیں آئے تو پھرکچھ بھی ہوسکتاہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر