عدالت نے حکومت کو ڈڈوچہ ڈیم کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دے دی

لاہور(نیشنل ٹائمز) عدالت نے حکومت کو ڈڈوچہ ڈیم کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دے دی،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں منگل کو ڈڈوچہ ڈیم کی تعمیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈیم پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا اور حکومت کو ڈیم کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دے دی،کیس کی سماعت جسٹس مرزا وقاص رف نے کی، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کی جانب سے بیرسٹر حسنین چوہدری عدالت میں پیش ہوئے،رپورٹ کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے ڈیم کی تعمیر کے خلاف حکم امتناع حاصل کیا گیا تھا، بیرسٹر حسنین نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے ڈڈوچہ ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے تھے، اس کے بعد ہی ڈیم کی تعمیر کی جا رہی ہے،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے غلط بیانی کر کے ڈڈوچہ ڈیم کے خلاف حکم امتناع لیا تھا، درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں ہے، جب کہ ورک آرڈر کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا ہے،وکیل ایف ڈبلیو او بیرسٹر حسنین چوہدری کا موقف تھا کہ یہ رٹ قابل سماعت نہیں ہے، جب کہ ڈیم کے بر وقت تعمیر نہ ہونے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانی اور بجلی کا بحران پیدا ہوگا،انہوںنے عدالت سے استدعا کی کہ ڈڈوچہ ڈیم کی تعمیر روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع واپس لیا جائے، جس پر عدالت نے استدعا قبول کرتے ہوئے حکم امتناع واپس لیتے ہوئے حکومت کو ڈڈوچہ ڈیم کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر