کورونا کی بھارتی قسم نے پورے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

سڈنی (نیشنل ٹائمز) آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آسٹریلوی وزیر اعظم کی کورونا کی نئی لہر سے نمٹے کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے قومی سربراہوں کے ساتھ ہنگامی اجلاس۔عالمی میڈیا کے مطابق سڈنی میں کورونا کے انتہائی تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویئریئنٹ کورونا کی بھارتی قسم نے اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں اور اب تک اس کے 128کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،سڈنی کے علاوہ کوئنزلینڈ اورمغربی آسٹریلیا میں بھی ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں، آسٹریلوی حکام نے اسے نازک صورتحال قرار دیتے ہوئے لاک ڈان اور سرحدیں بند کرکے کیسز کی تعداد کو کم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس ہنگامی میٹنگ میں قرنطینہ کے نئے قواعد اور ویکسین نیشن کو ہر کسی کے لیے لازم قرار دینے جیسے اہم اقدامات پر بھی غور کیا گیا، اتنے مہینوں میں یہ پہلی بار ہے جب ملک کے مختلف حصوں سے ایک وقت میں کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں،آسٹریلیا کے رکن پارلیمنٹ جوش فرائیڈین برگ نے کووڈ19رسپانس کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم کورونا کی نئی اور زیادہ خطرناک قسم کے ساتھ اس وبا کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں کورونا انفیکشن میں اضافے کے بعد بروقت سڈنی اور ڈارون میں لاک ڈان اور چاروں ریاستوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں ہیں۔نیو ساتھ ویلز کی پریمیئر گلیڈیز برجیکلائین کا کہنا ہے ان کی ریاست میں ڈیلٹا ویئریئنٹ کے 18نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ روز 30 کیسز سامنے آئے تھے جب کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 59ہزار افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس کے بعد نیو ساتھ ویلز کی ریاستی حکومت نے گریٹر سڈنی، بلیو مانٹین، سینٹرل کاسٹ اور وولون گونگ میں مزید دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈان نافذ کردیا ہے تاہم سڈنی میں صورت حال زیادہ باعث تشویش ہے جہاں 50لاکھ رہائشی گھروں پر رہ کر کام کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر