واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا عراق اور شام میں ایرانی ملیشیا پرحملے کا فیصلہ درست ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو خطے میں امریکیوں پر کسی بھی حملے کا جواب دینے کا حق حاصل ہے،ان کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا عراق میں امریکی تنصیبات پر حملوں کی ذمہ دار ہے،امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتا تاہم عراق میں اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتے، اتوار اور پیر کی درمیانی شب عراق اور شام میں ایرانی ملیشیاوں کو نشانہ بنایا گیا ،ان حملوں سے 7افراد ہلاک ہوئے، دوسری جانب شام میں العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی بیس پرراکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے جواب میں امریکا نے المائدین نامی قصبے پر شدید شیلنگ کی، امریکی عہدیدارنے بتایا کہ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔.
جوبائیڈن کا عراق اور شام میں ایرانی ملیشیا پرحملے کا فیصلہ درست ہے، ترجمان وائٹ ہاوس



