(ن) لیگ نے توانائی کے شعبے کو ڈبو دیا، شہباز گل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بجلی کے مہنگے ترین معاہدے کرنے والی مسلم لیگ ن نے توانائی کے شعبے کو ڈبو دیا۔ اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ قومی اداروں کو لوٹنے اور دیوالیہ کرنے والے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں اور بجلی کے مہنگے ترین معاہدے کرنے والی نااہل لیگ نے توانائی کے شعبے کو ڈبو دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ونڈ پاور پلانٹ کے 21 روپے فی یونٹ کا 30 سالہ معاہدہ کر کے قوم کو مقروض کیا اور ان ظالمانہ معاہدوں سے قومی خزانے کو 6 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ ہم نے وہی معاہدہ 6 روپے فی یونٹ کر کے قومی خزانے کو اربوں کا فائدہ پہنچایا۔ شہباز گل نے کہا کہ ماضی میں کرائے پر رکھے گئے وزیر اعظم کرپشن کی جواب دہی سے قاصر ہیں اور نالائقوں سے جواب طلبی کی جائے تو دوسروں پر الزام دینے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن کے فلیٹ، قطر کا خط، بجلی گھروں میں کِک بیکس آپ لوگوں کی آٹ پٹ ہے اور مسز اوبامہ سے اسکولوں کا مال لے کر ہڑپ کر جانا یہ تھی آپ کی ٹوٹل آوٹ پٹ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ یہ قوم کے لیے تو 20 ارب روپے کا کرنٹ اکانٹ خسارہ اور 40 ارب روپے کا تجارتی خسارہ چھوڑ کر گئے تھے لیکن ان کی ذاتی کاروبار کی آوٹ پٹ اچھی تھی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر