احساس کفالت پروگرام کیلئے تمام خواجہ سرا ؤں کو اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)احساس کفالت پروگرام کیلئے تمام خواجہ سرا ئوں کو اہل قرار دے دیا گیا، قومی شناختی کارڈ کے حامل خواجہ سرائوں کو احساس کفالت کے دائرے میں لایا جائیگا۔ پروگرام کے تحت 2000روپے ماہانہ وظیفہ کیساتھ بچت بینک اکائونٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ بی آئی ایس پی بورڈ نے احساس کے تعلیمی وظائف میں سکینڈری اور ہائری سکینڈری سطح تک توسیع کی توثیق بھی کی۔پیرکواحساس فریم ورک کے تحت بی آئی ایس پی بورڈ کے 50ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، بورڈ نے تما م خواجہ سرائوں کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ قومی شناختی کارڈ کے حامل خواجہ سرائوں کو احساس کفالت کے دائرے میں لایا جائیگا۔ پروگرام کے تحت 2000روپے ماہانہ وظیفہ کیساتھ بچت بینک اکاء ونٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ خواجہ سرا ایک علیحدہ کمیونٹی کے طور پر زندگی بسر کرتے ہیں ، ایک گھرانے کے تمام خواجہ سرائوں کو کفالت پروگرام کیلئے مستحق قرار دیا جائیگا۔بورڈ نے ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں ون ونڈو احساس سینٹر کے 154ضلعی سطح کے احساس مراکز کے قیام کی منظوری بھی دی۔ اس سے مستحقین کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام خدمات تک رسائی حاصل ہوگی،اس ضمن میں پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح وزیر اعظم نے 9جون 2021کو وفاقی دارلحکومت میں کیا تاکہ ایک ہی چھت کے نیچے احساس سے متعلق تمام خدمات کی فراہمی کوممکن بنایا جاسکے۔بورڈ نے احساس کے تعلیمی وظائف میں سکینڈری اور ہائری سکینڈری سطح تک توسیع کی توثیق بھی کی ۔ نئی مشروط مالی معاونت پروگرام کا مقصد غریب خاندانوں کو اپنے بچوں کوپرائمری تعلیم سے لے کر ہائیر سکینڈری سطح تک تعلیم دلوانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام آئندہ ماہ سے ملک کے تمام اضلاع میں شروع ہوگا۔بچیوں کی سکینڈری اور ہائیری سکینڈری تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کیلئے ، احساس لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کو زیادہ وظیفہ کی رقم پیش کرتا ہے، لڑکیوں کیلئے 4000روپے جبکہ لڑکوں کیلئے 3500روپے فی سہ ماہی وظیفہ ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کویڈصورتحال کے بعد احساس حکمت عملی کے مطابق، سکینڈری اور ہائیر ایجوکیشن وظاء ف کم آمدنی والے گھرانوں کو اس اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنے بچوں کو 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کرواسکیں گے۔بورڈ نے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی منظوری بھی دی۔بورڈ نے فنانس کمیٹی کی سفارش پر بجٹ 2021-22کی منظوری بھی دی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر