اگر ہم اڈے دینے کیلئے تیار ہو جائیں تو آج ہی جوبائیڈن کا فون آ جائے گا، معید یوسف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے فون کرکے ڈو مور کہنا ہے تو نہ کریں، اگر ہم اڈے دینے کیلئے تیار ہو جائیں تو آج ہی جوبائیڈن کا فون آ جائے گا،پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکلے کیونکہ خانہ جنگی سے کوئی نہیں جیتے گا،انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے پاکستان سے متعلق غیر مناسب رویہ اپنایا ہے، امریکا نے کوئی ڈیڈ لائن ہم سے پوچھ کر نہیں دی، ہم امریکا اور افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں اور مثبت بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتینے کہاکہ افغانستان میں امن کا فیصلہ افغان فریقین کو کرنا ہے،ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے، افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے، کوشش ہے افغانستان میں معاملات مزید خراب نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اجلاس کا ایجنڈا صرف خطے کی صورتحال ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر