وزیرِ اعظم عمران خان نےوادی ناران کو بین الاقوامی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے اقدامات کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیرِ اعظم عمران خان نےوادی ناران کو بین الاقوامی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کیلئے سیاحوں کی سہولت اور ماحولیات و جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پیر کو وادی ناران کا دورہ کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، معاونِ خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، سینیٹرز اعظم خان سواتی اور دوست محمد مشہود نے وزیراعظم کااستقبال کیا۔ وزیرِ اعظم نے “ریور بنک پروٹیشکشن اینڈ ہیبیٹیٹ ریسٹوریشن پروگرام” کا افتتاح کیا۔ جس کے تحت رواں سال شجرکاری مہم میں وزیرِ اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن کے تحت بڑی تعداد میں دیودار اور پائن کے پودوں کے ساتھ ساتھ بڑے درخت بھی لگائے گئے۔ پروگرام دریائی کناروں کو کٹاؤ سے بچانے، ڈیموں میں سلٹ کو بھرنے سے روکنے، ناران کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے اور ماحول کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کمیونٹی ریور رینجرز میں موٹر سائیکل تقسیم کیے۔ کمیونٹی ریور رینجرز دریائے کنہار اور اس کی جھیلوں و نالوں کی نگرانی کرتے ہوئے غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے۔ مزید دریائے کنہار، سیف الملوک اور دودی پطسار جھیل میں ٹراؤٹ و دیگر اقسام کی مچھلیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے ہر قسم کی ماہی گیری پر دو سال کی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ اسی کے دوسرے مرحلے میں ناران ڈیسٹینیشن ٹراؤٹ ٹرافی فشنگ کا آغاز کیا جائے گا جس کے تحت “کیچ اینڈ ریلیز” کی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے ٹراؤٹ و دیگر جنگلی حیات کے شکار کو متعین شدہ حد سے تجاوز نہیں کرنےدیا جائے گا، ا س کے علاوہ دریائے کنہار میں 30 ہزار بھوری ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑی جار ہی ہے جو اس کی آبادی میں اضافہ کا باعث بنے گی۔ وزیرِ اعظم نے سیاحوں کیلئے ایمرجنسی ریپانس سروس کا آغاز بھی کر دیا جو سیاحوں کو ہنگامی حالات میں مدد فراہم کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر سیاحتی مقامات کی صفائی قائم رکھنے کیلئے مشینری بھی انتظامیہ کے حوالے کی جو ناران کی قدرتی خوبصورتی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مزید پلاسٹک بیگز کے سیاحتی مقامات پر استعمال کی حوصلہ شکنی کیلئے وزیرِ اعظم نے مقامی لوگوں میں روزمرہ خریدرای کیلئے بائیو دیگریڈایبل بیگز بھی تقسیم کیے۔\932



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر