لاہور دھماکے میں ملک دشمن ایجنسیاں ملوث، تمام دہشت گردوں کو 4 دن میں پکڑلیا، وزیراعلی پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے میں ملک دشمن ایجنسیاں ملوث ہیں، دہشت گرد تنظیموں نے مقامی نیٹ ورک کے ساتھ مل کر منصوبہ بنایا، حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو چار دن میں پکڑلیا، کامیابی کا سہرا سی ٹی ڈی کے سر ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور دیگر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 23 جون کو صبح 11 بجے جوہر ٹاون میں بم دھماکا ہوا، لاہور دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، سی ٹی ڈی نے 16 گھنٹے میں ذمہ داروں کا تعین کیا، دہشتگردوں کو 4 روز میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں کیخلاف تمام شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، صوبے میں تمام ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کرلیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث تھی، دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث تھی، مالی معاونت فراہم کرنے والے کرداروں کو بھی بے نقاب کیا، لاہور جوہر ٹان دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث ہے، تھریٹ جاری ہوتے رہتے ہیں لیکن اس واقعہ سے متعلق نہیں تھا، دھماکے میں ملوث عالمی اور مقامی کرداروں کا تعین کر لیا گیا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ گاڑی کی پہچان کر کے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا، گاڑی کی خریداری اور مرمتی کام میں ملوث افراد حراست میں ہیں، واقعہ میں ملوث تمام افراد سامنے آچکے ہیں، سی ٹی ڈی اور پولیس نے محنت سے پورا نیٹ ورک گرفتار کرلیا، زیر حراست ایک ملزم فورتھ شیڈول میں شامل تھا نہ ہے، اینٹلی جنس ایجنسیز معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر