اداروں کو مستحکم کررہے ہیں ہمیں آزادی رائے کے بھاشن نہ دئیے جائیں، وزیراطلاعات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اداروں کو مستحکم کررہے ہیں ہمیں آزادی رائے کے بھاشن نہ دئیے جائیں،گزشتہ دنوں انفولیب پکڑی گئی جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی رہی،جعلی انفولیب 800 سے زائد جعلی ویب سائٹ چلا رہی تھی، ان جعلی ویب سائٹس سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، ماضی میں سرکاری ٹی وی میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں اور صرف 10 سال میں 2200 افراد بھرتی ہوئے،بھرتی کیے گئے 5 فیصد افراد بھی کام کے نہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ دنیا بیانیے کی جنگ پر قائم ہے، آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ہمیں کس قسم کی جنگ کا سامنا ہے، افغانستان سے پاکستان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جاتی ہے، پاکستان کے خلاف جو بھی مہم چلائی جاتی ہے مفت میں نہیں ان کی ادائیگی ہوتی ہے، ہندوستان سے جعلی ٹویٹ چلتی ہے جس کو افغانستان سے بوسٹ ملتا ہے، گزشتہ دنوں انفولیب پکڑی گئی جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی رہی، جعلی انفولیب 800 سے زائد جعلی ویب سائٹ چلا رہی تھی، اور ان جعلی ویب سائٹس سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ ماضی میں سرکاری ٹی وی میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں اور صرف 10 سال میں 2200 افراد بھرتی ہوئے، ان ملازمین کو 32 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کیا جارہا ہے، جب کہ بھرتی کیے گئے 5 فیصد افراد بھی کام کے نہیں، میرٹ کے بغیر بھرتی ہونے والے افراد کی وجہ سے آپ نے ریلوے، پی آئی اے کو بٹھا دیا، گزشتہ حکومتوں نے وزارت اطلاعات کو حکومتی پروپیگنڈا مشین بنایا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہاں کہا گیا کہ یہاں صحافیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئے، نوشیرو فیروز اور سکھر میں قتل ہونے والے صحافیوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، شازیہ مری، عزیز میمن اور اجے لالوانی کا قاتل کون ہے، بلاول بھٹو کو جرنلسٹ پروٹیکشن بل کو پاس کرنا چاہیے وہ کیوں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں؟ ہم اداروں کو مستحکم کررہے ہیں ہمیں آزادی رائے کے بھاشن نہ دئیے جائیں، ہر لفظ کے چھپنے کے پیسے دئیے جاتے ہیں سب جانتے ہیں پیسے کون دیتاہے، چھوٹے چھوٹے مفادات کیلئے دشمن کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم پاکستان کے بیانیے کو آگے بڑھاتے رہیں گے، پاکستان میں ڈھائی سو پاکستانی اور 40 کے قریب غیر ملکی چینل آزادی سے کام کررہے ہیں، ہمیں اپنے اداروں کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان کو ہر عمارت کی بنیاد دوبارہ رکھنی پڑ رہی ہے، ہم نے صحافیوں کو کامیاب نوجوان پروگرام کا حصہ بنایاہے، اگست کے پہلے ہفتے میں سرکاری ٹی وی مکمل ایچ ڈی ہوجائے گا، سرکاری خبر رساں ادارے کو اے ایف پی اور رائٹرز کی طرز پر چلائیں گے، ریڈیو پاکستان کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر