قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک روز وقفے کے بعدپیر کو ہو گا، فنانس بل منگل کو منظور کیا جائیگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک روز وقفے کے بعد(آج)پیر کو دوبارہ ہو گا، فنانس بل 2021-22 (کل)منگل کو منظور کیا جائیگا جبکہ بدھ کو مالی سال2020-21کے مطالبات زر پربحث اور منظوری لی جائیگا،قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں اپوزیشن کے گرفتار ارکان سید خورشید شاہ اورعلی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے گئے ہیں جسکے بعد وہ بھی اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت (آج)پیر کو 12بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا،بجٹ اجلاس میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل جاری ہے جسکے بعد سینیٹ سفارشات پر بحث ہو گی۔ قومی اسمبلی میں فنانس بل 2021-22 (کل)منگل کو منظور کیا جائیگا جبکہ بدھ کو مالی سال2020-21کے مطالبات زر پر بحث اور منظوری لی جائیگا۔دوسری جانب سپیکر اسد قیصر نے زیر حراست ممبران قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں،قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے ممبران قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ دونوں زیر حراست ممبران (آج)بروز پیرسے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔پروڈکشن آرڈر اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت تفویص آختیارات کے تحت جاری کیے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر