جوہری تنصیب کی تصاویر آئی اے ای اے کے حوالے نہیں کریں گے، ایران کا اعلان

تہران(نیشنل ٹائمز)ایران نے کہا ہے کہ وہ چند جوہری تنصیبات کی اندرونی تصاویر اقوام متحدہ کے عالمی جوہری ادارے(آئی اے ای اے)کے حوالے نہیں کرے گا۔ تہران حکومت کے مطابق اس حوالے سے کیے گئے معاہدے کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ تہران اور آئی اے ای اے کا یہ معاہدہ فروری میں اس وقت ہوا تھا، جب ایران نے عالمی طاقتوں سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ایران نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب اس کے سن دو ہزار پندرہ کے عالمی جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے مغربی ممالک سے مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے اس علان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایجسنی آئی اے ای اے نے جمعے کے روز فوری طور پر ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوہری سرگرمیوں کی نگرانی سے متعلق معاہدے میں توسیع کر دے۔ تاہم ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ تہران جواب دینے کا پابند نہیں۔ واضح رہے کہ اس معاہدے کی مدت جمعے کی شب ختم ہو چکی ہے۔آئی اے ای اے اور تہران کے درمیان یہ معاہدہ فروری میں طے پایا تھا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر