عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات، چیئرمین سینیٹ کا وزیراعلیٰ بلوچستان کو مراسلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو مراسلہ بھیج دیا۔یہ مراسلہ سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات سے متعلق ضروری اقدامات کیلئے بھیجا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انکوائری سے متعلق مراسلہ 25 جون کو ارسال کیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی کے میپ سینیٹر شفیق ترین نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔مراسلے کے مطابق اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور قائد ایوان شہزاد وسیم نے بھی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی۔قائد ایوان نے سینیٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی انکوائری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔چیئرمین سینیٹ کی عثمان کاکڑ کی موت کے حقائق جانے کے لئے وزیراعلی بلوچستان کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔وزیر اعلی جام کمال اس سے قبل سینیٹر عثمان کاکڑ کے اہلخانہ کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر