پانی کی کمی،تربیلا سے 2500میگاواٹ بجلی کم بن رہی ہے، شہباز گل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے ٹیکس چھپانے والوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی میں ٹیکس دینے والوں کی حوصلہ افضائی نہیں کی گئی بلکہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں نے ٹیکس چوروں کی پشت پناہی کی،شہبازگل نے کہا کہ 22کروڑ آبادی میں سے صرف 1.3فیصد ٹیکس فائلرز ہیں جب کہ کینیڈا کی 80فیصد آبادی ٹیکس جمع کراتی ہے، یورپی ممالک میں 58فیصد آبادی ٹیکس فائلر ہے، شہبازگل نے کہا کہ بیوروکریسی کو عوامی خدمت یقینی بنانا ہوگی کیونکہ کمزور طبقے کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوںنے واضح کیا کہ احتساب صرف نواز شریف اور حمزہ شہباز کا نہیں بلکہ ہرکرپٹ شخص کا ہوگا، وزیراعظم عمران خان غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، شہبازگل نے کہا کہ بجلی گھر لگا دیے لیکن وہ چلیں نہ چلیں ہمیں ان کے پیسے دینے پڑتے ہیں پوری کوشش ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہو، معاون خصوصی نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے تربیلا سے 2500میگاواٹ بجلی کم بن رہی ہے، اگر لوڈ شیڈنگ کرنا بھی پڑی تو کم سے کم ہوگی۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر