روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سےاچھی خبر آئی ہے کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاوَنٹ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دو روز قبل (25 جون) روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ میں مجموعی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہوگئی ہے، ان میں سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے،2 ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 10 ستمبر 2020 کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کیا تھا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے ہے۔ وہ آن لائن ڈیجیٹل پورٹلز کے ذریعے بغیر کسی برانچ کا دورہ کیے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، ان کھاتوں کے فنڈز مکمل طور پر قابل منتقلی ہوں گے اور انہیں اسٹیٹ بینک سے کسی پیشگی منظوری کے بغیر پاکستان سے واپس بھجوایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ شرح سود کی پیش کش کرتی ہے۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے خریدار 5 سال کے لیے سرمایہ کاری کرے تو ڈالر میں سب سے زیادہ شرح سود 7 فیصد اور مقامی کرنسی میں 11 فیصد حاصل کرسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر