راولپنڈی اسلام آباد کو پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) خان پور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گرنے کے بعد جڑواں شہروں میں پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہونے کا اندیشہ ،خان پور ڈیم میں پانی کا لیول کم ہو کر 1928 فٹ رہ گیا ہے جب کہ ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے خانپور ڈیم میں پانی کی سطح گر گئی ہے، ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے کے بعد جڑواں شہروں کو پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خان پور ڈیم میں پانی کا لیول کم ہو کر 1928 فٹ رہ گیا ہے جب کہ ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے، جڑواں شہروں کو چند دن مزید پانی دے سکتے ہیں، اور اگر یہی صورتحال رہی تو کسی بھی وقت اسلام آباد اور راولپنڈی کوپینے کے پانی کی سپلائی معطل ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب ڈیم میں پانی کی آمد 84 کیوسک جب کہ اخراج 194 کیوسک ہے، خشک سالی کے باعث خان پور ڈیم پر سیاحوں کی آمد میں بھی کمی ہوئی ہے، جب کہ خان پور ڈیم پر چلنے والی کشتیاں بھی کنارے لگا دی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر