وزیر اعظم نے انسداد منشیات فورس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے، اعجاز شاہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان نے انسداد منشیات فورس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے، نئی بھرتیوں سے منشیات کے خلاف جاری جنگ میں مدد ملے گی، اس بات کا اعلان وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے منشیات کیخلاف واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ فورس کی استعداد کار بہتر بنانے کے لئے بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے، منشیات کی وبا کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آئندہ پانچ سے دس سالوں میں موسمی تبدیلیوں کی طرح یہ تنگ کرے گی،انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات صرف اینٹی نارکوٹیکس فورس کا کام نہیں ہے بلکہ ملک کے ہر شہری کو منشیات کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے- وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات کے استعمال میں آخری سٹیج انسان کو پاگل کر دیتی ہے- انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سب کو مل کراس کیخلاف مہم چلانا ہو گی- اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ گلی محلے میں پینے والا نہیں بلکہ بیچنے والا اس کا ذمہ دار ہے- انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کو مریض کی طرح ڈیل کریں- اعجاز احمد شاہ نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ منشیات فروشوں کی نشاندہی کرنے سے نہ گھبرائیں اور بر وقت اے این ایف کو اطلاع دے کر اپنی ذمہ داری پوری کریں- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اے این ایف کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے بات کی ہے اور اس کے ساتھ ہی شہداوں کے خاندانوں کی سہولیات میں اضافے کیلئے بات جاری ہے- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے اس بات پر بارہا زور دیا کہ اس مسئلے کو قومی مسئلہ سمجھ کر مل کر اس کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں-واک میں سیکرٹری انسداد منشیات اکبر درانی، یو این او ڈی سی کے نمائندے، اداکار شہزاد رائے، فیصل قریشی، طلبا، وزارت انسداد منشیات کے افسران اور دیگر شعبوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر