پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف متحد ہے، جنرل ندیم رضا

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈ شپ مین کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تقریب میں مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی بھی موجود تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کی نیول فورسز کے مڈ شپ مین پاس آئوٹ ہوئے، جنرل ندیم رضا نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کی،آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا، قائد اعظم گولڈ میڈل لیفٹیننٹ معراج خالد خان نے حاصل کیا، حمزہ ملک کو سورڈ آف آنر سے نوازا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان خطے میں فروغ امن کے لیے پرعزم ہے، پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا فروغ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر