13 ہزار میگاواٹ بجلی اضافی ہے لیکن ٹرانسمیشن لائن نہیں ہے ، علی محمد خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں 12، 13ہزار میگاواٹ بجلی اضافی پڑی ہے لیکن ٹرانسمیشن لائن 27ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی نہیں اٹھا سکتی، ہفتہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ جب عمران خان نے اقتدار سنبھالا تو گردشی قرضے 1608ارب تھے، گردشی قرضے میں مہنگی بجلی کا بہت کردار ہے، ملک میں بجلی کی پیداواری استعداد کار 37ہزار میگاواٹ ہے اور 11جون کو 23ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی،انہوں نے کہا کہ ملک میں 12، 13ہزار میگاوٹ بجلی اضافی پڑی ہے لیکن ٹرانسمیشن لائن 27ہزار میگاواٹ سے زیادہ نہیں اٹھاسکتی، ماضی کی حکومتوں نے ٹرانسمیشن لائنز پر سرمایہ کاری نہیں کی،علی محمد خان نے کہاکہ 635ارب روپے کی بجلی استعمال کی لیکن آئی پی ییز کو 1494ارب روپے دینے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ ہم متبادل انرجی کی پالیسی لے کر آئے ہیں، کے الیکٹرک کی صلاحیت بڑھانے کیلئے پورا کام کیا جبکہ عمران خان کے دور میں ڈیمز پر کام شروع ہوا ہے اور یہ منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر