عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوگئے، غریب عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، شوکت ترین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں،وزیراعظم ملک کے غریب عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، ہفتہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی گروتھ بڑھی ہے، اگر ہماری گروتھ ریٹ نیگیٹو آئی تو چین کے علاوہ سب کی ہوئی ، کونسی قیامت آگئی ہماری حکومت میں کورونا کے دوران گروتھ ریٹ 4فیصد پر آگئی ہے، 1968میں پاکستان ایشیا میں چوتھی بڑی معیشت تھی اب کہاں ہیں،انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے، مفتاح اسماعیل نے روپے کی قدر کو گرایا، موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا،شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی بحران کا شکار ہوئی، کرنٹ اکائونٹس اب بھی سرپلس ہے، آئندہ سال شرح نمو کو 5 فیصد تک لے جائیں گے،وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسٹریٹیجک پلاننگ بالکل چھوڑ دی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو عمران خان نے اتنے ماہ سے پیٹرولیم قیمتیں نہیں بڑھائی، ہم نے ایک اکنامک ایڈوائزری کونسل بنائی جس میں تفصیلی پلان بنا لیے گئے ہیں، ہم کاروبار کیلئے قرضے اور صحت کارڈ بھی دیں گے جب کہ اگلے سال جون سے پہلے دس کروڑ پاکستانیوں کو کروناویکسین لگانے کا ہدف پورا کر لیں گے ،شوکت ترین کا کہنا تھا کہ یہ حکومت جب کوئی وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے، ٹیکس وصولیوں کا حدف کراس کریں گے، اس مرتبہ 4.7ٹریلین کے ٹارگٹ سے تجاوز کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہمیں ورثے میں 20ارب ڈالر کا سرپلس خسارہ ملا، ہم نے فاٹا پاٹا والوں سے جو وعدہ کیا اسکا راستہ نکالا، اب فاٹا والے خوش ہیں، اس سال ساری دنیا کا ڈیٹ ٹو جی ڈی پی اوسط 10فیصد بڑھا ہے جب کہ پاکستان کا 1.5فیصد بڑھا ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر