اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے خبردار کر دیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کہا این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس سے پتا چلا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا بڑھے گا، مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں۔
اسد عمر نے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے خبردار کر دیا



