ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی، فوڈ آئٹمز مستثنیٰ ہوں گی: شوکت ترین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ایک ہزارسی سی تک گاڑیوں پرٹیکس میں کمی کر دی، فوڈ آئٹمز پر ٹیکس واپس لے لیے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاونٹ خسارہ تھا، ماضی میں جو گروتھ دکھائی گئی وہ قرض لے کر ہوئی۔ احساس وزیراعظم کا فلیگ شپ پروگرام ہے، ہرشہری بینک سے گھر بنانے کیلئے قرض لے سکتا ہے۔ میری گاڑی کی مد میں اسکیم متعارف کرائیں گے، انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس پرکوئی ٹیکس نہیں ہوگا، موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ کالز پر 75 پیسے ٹیکس ہوگا، آئی ٹی فرمز پر ٹیکس زیرو کر دیا۔ شوکت ترین نے کہا کہ دودھ پر ٹیکس ختم کر دیا، آٹے اور اس سے متعلقہ مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں، پولٹری فیڈ پر ٹیکس 17 سے 10 فیصد کر دیا، زراعت کی ترقی پر 25 ارب اضافی خرچ کریں گے، اسپیشل ٹیکنالوجی زون بھی بنا رہے ہیں۔ پراپرٹی پر ٹیکس کی شرح 35 سے کم کر کے 20 فیصد کر دی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سونے کی ویلیو ایڈیشن پر ٹیکس کی شرح 17 فیصد رہے گی، ٹیکسٹائل اشیا پر ٹیکس 12سے کم کر کے 10فیصد کر دیا، سرکاری ملازمین کے میڈیکل پر بھی ٹیکس ختم کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر